پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر خار میں بازار کے قریب واقع سکیورٹی چیک پوائنٹ کے ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا، جس کے نتیجے میں باجوڑ لیویز کے دو اہلکاروں سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے ، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکے کے بعد ہیڈ کوارٹر بازار بند کردیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسزنے جائے وقوع کا محاصرہ کرلیا ہے۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 177358
باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب خود کش دھماکے سے دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے ۔